871667 8120094 NoorQadriimran khan updates

وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں سے متعلق بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا، آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کی تجویز، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز کی حتمی منظوری دیدی، وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے سے متعلق تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل
مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کریگی، اعزازیہ کے لئے اہلیت مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب، پنجاب کے پی کے اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔