2060600 SupremeCourtAFP 1568919621

انیس لاکھ ریال سمگنگ کیس ،کسٹنم حکام کو نوٹس جاری

اسلام آباد:انیس لاکھ ریال کی سمگلنگ کا معاملہ دو افغان شہریوں سمیع اللہ اود ہدایت اللہ کی درخواست ضمانت پر کسٹنم حکام کو نوٹس جاری کر دئے گئے سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی دونوں ملزمان ڈرائیور اور کنڈکٹڈ ہیں، وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ ملزمان مدثر خالد عباسیان کی تنخواہ 25 اور 35 ھزار ماہانہ ہے، ملزمانان غریب لوگوں کو اتنی بڑی رقم کی سمگلنگ میں ملوٹ کرنا ہی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ملزم وہ ہوسکتا ہے جس نے کینو کا ٹرک افغانستان بھیجنا چاہا، ملزمان کینو کے ٹرک میں موجود ڈبوں میں سے دو ڈبوں میں رقم موجود تھی، وکیل نے مزید کہا کہ کسٹم حکام نے مال بھیجنے والے مالک کو ملزم نہیں بنایا یے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ