کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، 33 ہزار سے زائد فعال کیسز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3097 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

ویب ڈیسک(اسلام آباد): این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4157 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10818 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 11921 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33869ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2284 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 467223 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4746 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39 ہزار 624، بلوچستان میں 18 ہزار 488، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 3744 ، پنجاب میں 4348 ، بلوچستان میں 188 ،خیبر پختونخواہ میں 1752 ،آزاد کشمیر میں 236 ،گلگت بلتستان میں 101 ، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 449 مریض کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔