news 1502898113 5031

پی ٹی آئی کا پارٹی فنڈنگ کیس میں صرف امریکا کی ایل ایل سی سے منتقل فنڈز وصولی کی تصدیق

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی جانب سے سکرونٹی کمیٹی کو جواب جمع کروا دیا گیا

جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‏صرف پی ٹی آئی امریکا کی ایل ایل سی سے منتقل فنڈز وصولی کی تصدیق کرتے ہیں،‏پی ٹی آئی فنڈز کےلیے ملک سے باہر پاکستانیوں کو ایجنٹس مقرر کرتی ہے،‏پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق ایجنٹس کو غیر ممنوعہ ذرائع سے فنڈز کی ہدایت تھی،ایجنٹس نے بیان حلفی جمع کرایا کہ پی ٹی آئی فنڈ پالیسی کے مطابق اکٹھا کیا گیا،‏پاکستانی نژاد افراد سے اکٹھے کیے گئے فنڈز بینک کے ذریعے بھیجے گئے،

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

‏اکبر ایس بابر کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی امریکا سے غیر قانونی فنڈنگ کا الزام اپنے ایجنٹس پر عائد کر رہی ہے، ‏پی ٹی آئی کا پہلے موقف تھا امریکا سے غیر قانونی فنڈنگ حاصل ہی نہیں کی گئی.