c23b2241 7d6c 41e2 8027 6e832d407a27

پاکستان اور آزربائیجان کا اقتصادی ،تجارتی ،دفاعی تعاون، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور آزربائیجان کے مابین وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ آزری وفد کی قیادت آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کی

مخدوم شاہ محمود قریشی اس موقع پر کہنا تھا کہ میں آپ کو اور آپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان اور آزربائیجان کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں،خوش آئند بات یہ ہے کہ علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان اور آزربائیجان کے مابین خاصی مماثلت پائی جاتی ہے،میں آرمینیا کے ناجائز قبضہ سے آزربائیجان کے علاقوں کو آزاد کروانے پر آزربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارا عالمی سطح پر واضح موقف رہا ہے کہ آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے.وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم آزربائیجان کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں وسعت کے خواہشمند ہیں.

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے

ان مذاکرات میں پاکستان اور آزربائیجان کے مابین اقتصادی ،تجارتی ،دفاعی تعاون کے فروغ سمیت تعلیم، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال،دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ،سائنس اور زراعت کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غور.

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاکستان اور آزربائیجان کے مابین زمینی و فضائی روابط کو بڑھانے پر اتفاق

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی

وزیر خارجہ نے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے اپنے آزری ہم منصب کو آگاہ کرتے ہوئے، عالمی برادری کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزربائیجان کی جانب سے مسلسل حمایت پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی معاونت اور حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا، آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا.