news 1595673148 8456

لکی مروت :ضلع بھرمیں تیس سے زائدغیرقانونی پٹرول پمپ سیل

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی مروت میں محکمہ کسٹم اینٹی سمگلنگ یونٹ اورمحکمہ لیبرکی کاروائی ۔کسٹم حکام کے مطابق ضلع بھرمیں تیس سے زائدغیرقانونی پٹرول پمپ سیل کردئیے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مہینے ملک بھرمیں غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔کسٹم ذرائع کے مطابق بااثرمافیا بڑی تیل کمپنیوں کے نام پرغیرقانونی کاروبارکررہے ہیں۔تیل کے غیر قانونی دھندے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کانقصان پہنچ رہاہے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

کسٹم حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب نے ضلع بھرمیں غیرقانونی پٹرول پمپس اورڈیزل ایجنسیوں کوسیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 28غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں کوسیل کیاگیاتھا۔دوسرے مرحلے میں بڑے مگرمچھوں کے پٹرول پمپس کوسیل کردیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہرمیں بھی ایک غیرقانونی پٹرول پمپ کوسیل کیاگیا۔گزشتہ دوتین دہائیوں سے غیرقانونی پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔بعض لوگ مختلف اداروں کو بلیک میل کرکے اپنے غیر قانونی دھندے کوتحفظ دے رہے تھے۔ضلعی انتظامیہ نے بااثر مافیا پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپس ایرانی تیل بیچنے میں ملوث تھے۔غیر قانونی دھندے سے ملکی خزانے کوماہانہ کروڑوں جبکہ سالانہ اربوں روپے کانقصان اٹھاناپڑرہاہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق