n00873854 b

سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کی شروعات خیبر پختون خوا سے شروع ہو چکی ہیں- فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا بیان

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو پینشن سے محروم کرنا ظلم کی انتہا ہے ،سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کی شروعات خیبر پختون خوا سے شروع ہو چکی ،پینشن ہی سرکاری ملازمین کے بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے ،عمران خان اپنی نالائقی کا بدلہ سرکاری ملازمین سے لے رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے شخص نے کروڑوں افراد کو بیروزگار کیا ،پی ٹی آئی ایم ایف حکومت بھوک اور بدحالی کا سونامی برپا کر رہی ہے.

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی