پی ڈی ایم احتجاج معاملہ:وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی وزرا کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا معاملہ ۔وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی وزرا کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزرا کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت داخلہ میں ہوگا، اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیردفاع پرویزخٹک،وزیرقانون فروغ نسیم شریک ہوں گے،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود اور قانون نافذ کرنے والے حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں احتجاج کی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے کی تجاویز پر غور ہوگا۔