ایم پی اے شکیل بشیر خان پر فائرنگ کر نیوالے دو ملزمان گرفتارہو گئے ۔ ڈی پی او چارسدہ

ویب ڈیسک (چارسدہ)ڈی پی او چارسدہ شعیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے این پی چارسدہ کے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر فائرنگ کر نے والے دو ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا ۔گرفتار ھونے والوں میں اشفاق اور حامد شامل ھیں جبکہ مزید تین ملزمان۔ بھی جلد گرفتار کرلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے شکیل بشیر خان کا محافظ پولیس کانسٹیبل شہنشاہ شھید ھوئے تھے ،ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والے گاڈیاں بھی بر آمد کرلئے گئے ۔چارسدہ پولیس نے تمام شواھد اکٹھے کیے ھیں ،شھید اھلکار کو پولیس پیکج ملے گا۔ملزمان کے ساتھ مردان جیل سے سرکاری نمبر سے رابطے تھے جن کے ثبوت موجود ھے۔