pSD

سربراہ پاک فضائیہ کی ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات

ویب ڈیسک:سربراہ پاک فضائیہ کی ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات، سربراہ پاک فضائیہ کی ترکی کے وزیر دفاع جناب ہولوسی آکار اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر سے ملاقات۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی فضائی افواج کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، ترکی کے ساتھ دوطرفہ استعداد کار میں بہتری کے لئے دفاعی پیداوار، قومی سلامتی اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کی کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکو کاکیوز سے بھی ملاقات، پاک فضائیہ کی ترکی میں اینا تولین ایگل مشقوں میں شمولیت، پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام مختلف مشقوں میں ترک فضائیہ کی شرکت، پائلٹس کی تربیت کے تبادلے اور دفاعی پیداوار میں تعاون کا عزم۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم