3e86022a 6606 44f0 8e34 4c582c4a6463

خیبرپختونخوا حکومت کا انڈر16 اور انڈر21 کے میڈل ونر کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ اعزازیہ کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے انڈر16 اور انڈر21 کے میڈل ونر کھلاڑیوں کے لئے ایک سال کے لئے ماہانہ اعزاز دینے کا اعلان کر دیا’گزشتہ روز میڈل ونر کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمود خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہراہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی’وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید’ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک ‘ڈائریکٹر خواتین گیمز رشیدہ غزنوی’ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان’ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ ‘ڈائریکٹر اکائونٹس امجد اقبال سمیت دیگر شخصیات مجود تھیں.

وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے خطاب میں میڈل ونر کھلاڑیوں کے لئے اعزازیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل کے لئے دس ہزار روپے ‘سلور میڈل کیلئے آٹھ ہزار اور برانز میڈل کیلئے پانچ ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے’انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے لئے بھی سپانسرشپ دی جائے گی جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرنا ہے اور کھلاڑیوں کو آگے جانے کے مواقع فراہم کرنا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اعزازیہ کے ساتھ کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیاجائے گا ‘بہترین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا ‘انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ بحیثیت وزیر کھیل بھی کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات کرتے رہے ہیں اور اب بحیثیت وزیراعلیٰ ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور وہ کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولتوں کیساتھ ساتھ تعلیم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میگا منصوبے جاری ہیں جن میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ‘حیات آباد کرکٹ گرائونڈ کیساتھ ساتھ صوبہ بھر میں جاری 204 تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جبکہ جون میں 150 منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے ‘پی ایس ایل کے میچ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور گرائونڈ مکمل ہونے کے بعد اس پر پی ایس ایل میچ ضرور منعقد ہوں گے.

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے، چترال میں تین پرچے ملتوی
مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

وزیراعلیٰ محمود خان ‘صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی ‘معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے 107 میڈل ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کا کہنا تھا کہ میڈل ونرز کے لئے ایک سال کے لئے اعزازیہ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ اس اعزازیہ کو تین سال تک توسیع دیں تاہم یہ اعزازیہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مشروط ہوگا’انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے انڈر16 کے قومی مقابلوں میں آرمی ‘واپڈا اور دیگر محکموں اور صوبوں کے کھلاڑیوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 58 گولڈ’35 سلور اور 14 برانز میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے اور کھلاڑیوں کی قومی سطح پر بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے انہیں اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا.