پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے

ویب ڈیسک : ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔