pic 1574517202 4

موجودہ حکمرانوں نے قوم کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے- ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: اےاین پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کاچارسدہ میں ضلعی کونسل سے خطاب

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پختونوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے پختون قیادت کو اسمبلیوں سے باہر رکھا گیا،پچھلے الیکشن میں اے این پی کے منڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو قوم پر مسلط کیا گیا، اے این پی نے اقتدار میں آکر اٹھارہویں آئینی ترمیم کی شکل میں پختون قوم اور چھوٹی قومیتوں کے حقوق حاصل کئے،اے این پی کل بھی چھوٹی قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے میدان میں تھی اور آج بھی میدان میں ہے.

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسمبلیوں سے تو باہر رکھ سکتے ہیں لیکن سیاست سے کسی بھی صورت میں باہر نہں رکھ سکتے
ہمیں ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود ختم ہوگئے ہم آج بھی میں میدان میں کھڑے ہیں،موجودہ حکمرانوں نے قوم کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے،انگریز چلا گیا لیکن ان کے وفادار آج پاکستان کے سیاہ وسفید کے مالک بنے ہوئے ہیں،انجمن اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گے23 جنوری کو باچا خان اور ولی خان کی برسیوں کے موقع پر پشاور میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے.

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ