مولانا پیزہ نہیں حلوہ کھاتے ہیں، انہیں حلوہ ہی کھلائیں گے، شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو، شبلی فراز نے کہا کہ مولانا پیزہ نہیں حلوہ کھاتے ہیں انہیں حلوہ ہی کھلائیں گے، اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ہے، وزیراعظم نے اس پر ٹویٹ بھی کیا ہے۔

19جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، احتجاج کے لیے ایسی جگہیں مختص ہونی چاہئیں جہاں مظاہرین احتجاج کرسکیں، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کے بارے میں فروغ نسیم سے پوچھیں۔