175439 pdm

پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمشن کے باہر مظاہرے کی تیاریوں کو کل حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس طلب

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژنز کے اہم اجلاس کل الگ الگ منعقد ہوں گے، راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس کل اڑھائی بجے ترنول میں ٹوٹل پمپ پر منعقد ہوگا، اسلام آباد ڈویژن کا اجلاس شام پانچ بجے اسلام آباد میں چک شہزاد میں پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے، اجلاسوں میں سینیٹر پرویز رشید اور پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گے، راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار، پارٹی کے دیگر قائدین، ٹکٹ ہولڈرز، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان شریک ہوں گے، اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز، دیگر قائدین اور کارکنان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب