767580 5043200 schoolsafp updates

تعلیمی ادارے کھولنےسےمتعلق حتمی فیصلے کےلیےاجلاس آج منعقد ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلوں کے لیے آج اہم اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا کے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم ، معاون خصوصی برائے صحت شریک ہوں گے۔اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسکول کھلنے جمعہ کو وزارت صحت و تعلیم صورتحال کا جائزہ لے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر ہوگا۔ طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے