خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا کی عدم حاضری پر سپیکر برہم

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا کی عدم حاضری پر سپیکر برہم ہو گئے ،و زیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نہ ہونے کی وجہ حکومت کی قانون سازی پر کاری ضرب لگا ہے ۔

اس حوالے سے سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ سے متعلق قانون لایا گیا ہے، پیش کرنے کیلئے وزیر خزانہ نہیں ہے، وزیر خزانہ کی غیر سنجیدگی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت قانون لاتی ہے، لیکن اس کو اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے وزیر نہیں آتے۔