asas

راولپنڈی میں راستہ کے تنازعہ پر دو بھائیوں اور ایک بہن سمیت چار افراد قتل۔ 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک (راولپنڈی):راولپنڈی کے نواحی علاقے کلرسیداں میں راستہ کے تنازعہ پر دو بھائیوں اور ایک بہن سمیت چار افراد قتل اور 8 افراد زخمی۔

کلرسیداں میں راستہ کے تنازعہ پر دو بھائیوں اور ایک بہن سمیت چار افراد قتل، چاروں افراد کو چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

پولیس کے مطابق واقعہ میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے،قتل کی واردات نواحی علاقے سموٹ میں پیش آئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوچکی ہے، زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والوں میں دو بھائی عنصر، زرین انکی بہن صفوراں جبکہ رقیبن بی بی بھی شامل۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ