pumps

ملک میں تیل سمگلروں کے خلاف مہم کے تحت 609 پٹرول پمپ سِیل کردیئے گئے

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں تیل سمگلروں کے خلاف مہم کے تحت 609 پٹرول پمپ سِیل کردیئے گئے ہیں اور تقریبا 45 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے زیرِ انتظام تیل کی اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز و تفریق مہم جاری ہے جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

اگر سِیل کئے گئے پمپ کاروائی کے 7 دن کے اندر مستند دستاویزات نہیں پیش کرتے تو کسٹم ایکٹ کے تحت مالکان کی تمام جائیدادوں کے ساتھ پمپ ریاست ضبط کرنے کی مجاز ہوگی اور اس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ جائیدادیں اسمگلنگ کے عمل سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری