german

جرمنی کا پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان

ویب ڈیسک : جرمنی کا پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان، ترجمان نے کہا کہ فنڈز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے پولیو مہمات میں استعمال ہونگے، جرمنی کی جانب سے فنڈز عالمی ادارہ صحت کے ذریعے دئیے جارہے ہیں، پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے پولیو کے خاتمے کیلئے فنڈز کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا کے مطابق فنڈز نہ صرف پاکستان میں ہونے والی انسداد پولیو مہمات میں استعمال ہوں گے بلکہ سرحدوں پر واقع 123 ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں بھی استعمال ہوگا، ٹرانزٹ پوائنٹس پر سال 2019 اور 2020 کے پہلے سہ ماہی میں 26.1 ملین بچوں کو123 ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے گئے، پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے کہا کہ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں بیشتر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ہم سب نے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا، جرمن حکومت سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گی۔