نیب خیبر پختونخواہ نے ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان اور أنکی فیملی کے اثاثوں کی تحقیقات کا أغاز کردیا

ویب ڈیسک (پشاور):نیب خیبر پختونخواہ نے ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان اور أنکی فیملی کے اثاثوں کی تحقیقات کا أغاز کردیاہے۔

فیصل زمان پی ۔ کے 42 سے أزاد حٹیت میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، نیب نے ڈیپٹی کمشنر ہری پور کو ایک مراسلے میں فیصل زمان اور أنکی فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات 19 جنوری تک نیب أفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان تحریک انصاف ہزارہ کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کیس میں اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔