000000

کورونا وائرس کے باعث مزید45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 45 مریضوں کی زندگیاں نگل لیں، مجموعی اموات 10 ہزار 908 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 432 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 45 کرونا مریض دم توڑ گئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹے کے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا کے دو ہزار 334 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں، 24 گھنٹے میں کرونا کے دوہزار 793 مریض صحت یاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے ہوچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہوگئی۔