112526565 mediaitem112526564

کورونا کے باعث ٹیلی کام سیکٹر میں 128 فیصدریکارڈ ترقی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وائرس کے باعث ٹیلی کام سیکٹر میں ریکارڈ ترقی ہوئی سال 2020 میں گزشتہ سال کے نسبت 128 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر نے قومی خزانے میں 278 ارب جمع کروائے، ٹیلی کام سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری میں ایک سال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال ڈیٹا کے استعمال میں 77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020 میں 4 ہزار 498 پیٹا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا گیا،براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 8 فیصد اضافے کے بعد 8 کروڑ ہوگئی۔مقامی سطح پر فور جی موبائل ڈیوائسسز کی تیاری میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، ملک میں 17 کروڑ موبائل اور 20 لاکھ لین لائن صارفین ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے