ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: نیب کی کارکردگی کی پزیرائی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے قومی ادارہ احتساب (نیب) کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں نیب بہترین ادارہ ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے، نیب راولپنڈی کو 2018 میں 8 ہزار 57 شکایات موصول ہوئیں ہیں، سال 2019 میں 8 ہزار 727 شکایات جبکہ سال 2020 میں 4 ہزار 287 شکایات نیب راولپنڈی کو موصول ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی اور نیب بلوچستان نے تمام شکایات کو قانون کیمطابق نمٹا دیا ہے۔سکھر نے 2018, 2019، اور 2020 کی تمام شکایات کو نمٹا دیا ہے تاہم نیب لاہور میں 757 شکایات کا قانون کیمطابق زیر التوا ہیں۔