241070 4632916 updates

سجل علی فلم میں کام کریں گی، جمائما نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک (کراچی)تفصیلات کے مطابق پہلے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ سجل برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سجل علی اور شبانہ اعظمی لکھ کر سٹار والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب یہ اطلاع سجل کے ایجنٹ کی جانب سے دی گئی ہے تاہم خود سجل نے اپنے بین الاقوامی پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کچھ نہیں بتایا۔