hira mani sings ost of do bol at pisa 2020

حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک(کراچی): ڈرامہ اداکارہ حرا مانی نے اپنے پہلے ہی گیت ’ سواری‘ سے مقبولیت حاصل کرلی

،ڈراموں ’’دو بول‘‘ اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

حرا مانی نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں۔ جس کا اندازہ آج ریلیز ہونے والے گیت سے لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل