1200px Fog near Baden Austria

پنجاب و خیبرپختونخوا میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری ، ایم فور اور ایم فائیو مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ سوات موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ادھر دھند کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کار اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

ٹریفک پولیس کے مطابق عوام سے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی اپیل کی۔ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے،ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹ کا استعمال کریں، مسافر اور مال بردار گاڑیاں رفتار کم اور درمیانی فاصلہ زیادہ رکھیں۔