خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور بونیر،شانگلہ سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں شانگلہ۔گذشتہ رات ایک بجکر سات منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔