پی آئی اے کی لیگل ٹیم 22 جنوری کو برطانیہ اور 24 کو کوالالمپور کی عدالتوں میں پیش ہوگی

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی لیگل ٹیم 22 جنوری کو برطانیہ اور 24 کو کوالالمپور کی عدالتوں میں پیش ہوگی، پی آئی اے کی لیگل ٹیم کے مطابق کوالالمپور پرواز کے مسافروں کو متبادل ذریعے سے واپسی لائی جائی گے،

انکا مزید کہنا تھا کہ مزید 54 مسافر براستہ دوحہ پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، 118 مسافر پہلے ہی براستہ دبئی پرواز ای کے 614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، دونوں پروازوں سےمجموعی طور پر 172 مسافروں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔