WhatsApp Image 2019 10 23 at 2.53.24 PM

تیزرفتارٹرک اوررکشہ میں تصادم ، 3 بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک (کوہاٹ)کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے رکشہ سوار تین بہنیں جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق المناک حادثے میں خاتون دو بچیوں سمیت زخمی ہوئی ہے، تعلق نوے کلے سے ہے،حادثہ میں رکشہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت

تفصیلات کے مطابق والدہ اپنی پانچ بیٹیوں کے ہمراہ رکشے میں گھر جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا،جاں بحق اور زخمی افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ تھانہ جنگل خیل درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔