116351458 mediaitem116351455

ملک میں کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ’’ایسٹرازینیکا‘‘کی کورونا ویکسین کی ہنگامی صورتحال میں پاکستان میں استعمال کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی چین کی سینوفارم کی ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکوں کی بْکنگ کروالی ہے، تاہم اس ویکسین کی ڈریپ سے منظوری ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔