اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 2 دن 18 اور 19 جنوری بجلی بند رہے گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے دو دن بجلی بند رہے گی، 18 اور 19،این ٹی ڈی سی کے مطابق جنوری کو آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بجلی بندش اینول مینٹیننس کے تحت ہوگی۔

روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132 کے وی ٹرانسمشن لائینز پر کام ہو گا، 2 روز کیلئے بجلی بندش صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، چکوال، چکری، روات، اڈیالہ، گوجر خان میں اینول مینٹیننس کے لئے بجلی بند رہے، تلہ گنگ، دندہ شاہ بلاول، لکڑمار،جھنڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے، دینہ اور گردونواح کے فیڈرز پر بھی مکمل بندش ہو گی، روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مینٹیننس بجلی کہ بہتر فراہمی جاری رکھنے کیلئے کی جائے گی۔