featured image..iStock image4.jpg

مندرہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ملزم نے اپنے بھائی اور بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک : مندرہ کے علاقہ کوری دولال میں بہن اور بھائی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے کا معاملہ، قتل کرنے والے ملزم احسن زیب نے فائرنگ کر کے اپنی جان کا بھی خاتمہ کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی حسن اور اور بہن اسماء کو قتل کیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے اسکی اپنی والدہ بھی شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ملزم کے خلاف اسکے ماموں کی مدعیت میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہوتے وقت اپنی زندگی کے خاتمے کا عندیہ دیا تھا، موقعہ سے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار