NAB Logo

نیب کی بطور ادارہ کارکردگی کے حوالہ سے یکطرفہ تاثر پیش کر کے نیب کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے

ویب ڈیسک: نیب نے واضح کیا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں نیب کی بطور ادارہ کارکردگی کے حوالہ سے یکطرفہ تاثر پیش کر کے نیب کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان میڈیا رپورٹس میں جو سیاق و سباق استعمال ہوا ہے اس کی بنیاد دانستہ قیاس آرائی پر مبنی ہے۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جس کا مقصد صرف اور صرف نیب کی سا کھ کونقصان پہنچانا ہے۔ نیب نے بار بار وضاحت کی ہے کہ اس کی کسی سیاسی جماعت، فرد یا گروہ سے کوئی وابستگی نہیں ہے اور اس کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ملک کا انسداد بدعنوانی کا ایک اعلی ادارہ ہے جسے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے رقم کی وصولی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کے سامنے ایک درست اور غیر جانبدارانہ تصویر پیش کی جائے کیونکہ میڈیا کو حقائق کا پتہ لگانا چاہئے اور گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہئے۔ مزید قانون کے مطابق نیب کا سرکاری نقطہ نظر حاصل کرنا چاہئے۔ نیب کی کارکردگی مثالی ہے۔ بیان میں یہ اعادہ بھی کیا گیا ہے کہ نیب اپنی شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے کاموں کے بارے میں کسی بھی پروپیگنڈہ مہم کے تحت سر نہیں جھکائے گا اور معاشرے میں بدعنوان عناصر کو اپنی قومی خدمت سمجھتے ہوئے ان کو گرفت میں لانے کا عمل جاری رکھے گا۔ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت نیب کو عوامی عہدہ رکھنے والوں، یا کسی دوسرے شخص کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے خلاف کارروائی کا اختیارہے۔جہاں تک نیب کی کارکردگی کا تعلق ہے، اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت نیب پاکستان فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لئے نیب کے ذریعے چین کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ نیب کی کاوشوں کی وجہ سے، پاکستان سارک انسداد بدعنوانی فورم کا پہلا سربراہ بن گیا۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کرپٹ عناصر سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 714 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔ جو ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب نے اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) سسٹم کا تصور پیش کیا ہے جس سے معیار میں بہتری آئی ہے۔ نیب نے ڈیجیٹل فرانزک، فنگر پرنٹس، سوالیہ دستاویزات کے تجزیہ کے لئے اپنی فارنزک سائنس لیبارٹری بھی قائم کی ہے تاکہ وقت کی بچت ہوسکے، رازداری اور تفتیش کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیب نے اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کو جدید خطوط پر تربیت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنی پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی ہے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈویڑن قانون کے مطابق معزز عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور انداز میں پیروی کررہا ہے اور احتساب عدالتوں میں مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 68.8 فیصد ہے۔ معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ، مشال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گیلپ کے سروے کے مطابق، 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کررکھے ہیں۔ ان کی مجموعی مالیت تقریبا 943 ارب روپے ہے۔ مزید برآں، نیب نے واضح کیا ہے کہ کڈنی ہل ایریا کی اراضی پبلک پارک کے مقصد کے لئے مختص تھی۔ کے ڈی اے کے آرٹیکل 45 کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔7نومبر1966اور 5 ستمبر 1969کے حکمنامہ کے تحت کے ڈی اے اسکیم نمبر 32 فالکنامہ کے اسے پارک کے طور پر تفریحی علاقہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ 1973 میں اوور سیز سوسائٹی نے کراچی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز یونین سے کڈنی ہل کی اراضی کا انتظام حاصل کیا جو یونین کی زمین کا حصہ نہیں تھا اور وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس سے لے آوٹ پلان کی منظوری بھی حاصل ہوگئی تھی جو 1979 میں معطل کردی گئی تھی اور بعد میں 1984 میں منسوخ کردی گئی تھی۔ 1990 کے بعد سے سندھ ہائیکورٹ میں کے ڈی اے / کے ایم سی اور سوسائٹی کے مابین کڈنی ہل کی اراضی کی سہولت یا رہائشی اراضی کی حیثیت کا کیس چلتا رہا۔ آخر کار سی ایم اے نمبر592-K/2018 کے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے اس کی سہولت ہونے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ایم اعجاز ہارون نے اوورسیز سوسائٹی کے 12 پلاٹوں کو مختلف ٹھیکیداروں کے نام پر غیر قانونی الاٹمنٹ پرانی تاریخوں میں کی اور اوپن ٹرانسفر لیٹر کے ذریعے ان کی ملکیت کا انتظام کیا۔ بعد میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے جان بوجھ کر اور اپنی مرضی سے اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید کے ساتھ جائیداد کا معاہدہ کیا اور اے ون انٹرنیشنل اور لکی انٹرنیشنل کے نام سے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے 144ملین روپے وصول کیے۔ ایم اعجاز ہارون اور سلیم مانڈی والا کا جرم میں حصہ بالترتیب 80 ملین روپے اور 64.5 ملین روپے ہے۔ مذکورہ مشکوک معاہدے میں سے ، سلیم مانڈوی والا نے سودے کو برقرار رکھا جو کسی بھی طرح کی املاک کے معاہدے میں ناممکن ہونے کے بجائے انتہائی غیر معمولی ہے۔ جرم میں استعمال ہونے والی رقم کے ذریعے منافع حاصل کرنا اوراس بھاری رقم کو اپنے پاس رکھنا بڑا جرم ہے اور جائیداد کے معاملے میں اس کا ثبوت ملتا ہے۔ یہاں تک کہ عام اصول کے طور پر، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ یا کوآرڈینیٹر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کسی ماہر (ہنر مند ، جاننے والا اور تجربہ کار) ہوں گے۔ کیونکہ یہ حقائق پراپرٹی ٹڑانزیکشن کی بنیاد ہیں۔ کیونکہ رئیل اسٹیٹکوآرڈینیٹر جائیداد کی قیمت کو جمع کرتا ہے، تیار کرتا ہے ، تجزیہ کرتا ہے ، اور اس کا تعین کرتا ہے۔ وہ دیکھ بھال اور تندہی کے پیشہ ورانہ معیار پر فائز ہے۔ کسی بھی جائیداد کے لین دین میں ، ڈیلر بہت پہلے ا ٹائٹل کی صداقت سے پوری طرح واقفیت حاصل کرتا ہے اور جانتاہے کہ جائیداد کسی بھی قسم کی رکاوٹوں سے پاک ہے۔ ملزم نے جان بوجھ کر ٹھوس سوالات کی تحقیقات نہ کرنے کا انتخاب کیا تاکہ وہ ان معلومات سے انکار کر سکے۔سلیم مانڈوی والانے مذکورہ لین دین میں اپنے بھائی کی کمپنی مانڈوی والا بلڈرز اینڈڈویلپرز اور اس کے بینک اکاونٹ کو استعمال کیا ہے تاکہ اس لین دین کو کاروباری لین دین کے طور پر چھپایا جاسکے۔ وہ مذکورہ سودے کے بینیفشری ہیں کیوں کہ انہوں نےوسول ہونے والی رقم کو اپنے ذاتی فوائد کے لئے استعمال کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس نے اوورسیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی (او سی ایچ ایس) بلاک 7 اور 8 میں اپنے ملازم عبدالقادر شیوانی کے نام پر پلاٹ نمبر30/55اے خریدا اور ٹرسٹ دعوت حدادیہ کراچی کے ساتھ اپنا ذاتی قرض بھی نمٹا لیا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔جرائم کے عمل سے سلیم مانڈوی والا کا کل حصہ اس طرح ہے۔مانڈوی والا بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے اکاﺅنٹ میں جعلی کھاتوں کے اوپن چیکوں کے ذریعے براہ راست 29.6ملین روپے جمع کروائے گئے۔پلاٹ بیچنے والے احسن کو سلیم مانڈوی والا کے اپنے دستخطوں سے 20ملین روپے کا پے آرڈر جاری کیاگیا۔ احسن کوجعلی اکاونٹ کے ذریعے اوورسیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کراچی کے بلاک نمبر 7اور8میں لیز والے پلاٹ نمبر30/55 کی خریداری کے لئے 30ملین روپے کی براہ راست ادائیگی کی گئی۔دعوت ہدایت کراچی کو آخری قسط4.6ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔معاہدے سے متعلقہ کسی بھی شخص نے ایف بی آر کے سامنے اپنے ٹیکس ریکارڈ میں متعلقہ رقم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ساتھ ساتھ نیب کے ذریعہ توجہ اور انکشاف کے بعد ، اعجاز ہارون نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں ترمیم کرکے حقائق کو بدلنے کی کوشش کی جس کے تحت سلیم مانڈوی والا کو بھجوا ئی گئی مبینہ رقم کو قرض کا رنگ دیا گیا۔ اس طرح کا انکشاف ان کی کو چھپانے لئے سوچا جانے کے سلیم مانڈوی والا نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہرنہیں کیا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے 6 سے 8 ماہ کی مدت کے بعد ، وہ پراپرٹی فروخت کردی جو قادر شیوانی کے نام پرجرم کے ذریعے حاصل کی گئی کی رقم کو استعمال کرکے خریدی گئی تھی۔ اس کی آمدنی کو پھر سے مانڈوی والا بلڈرز ایند ڈویلپرز کے کمپنی اکائونٹ میں منتقل کیا گیا جس کو سلیم مانڈوی والا نے 2013 سے چلانے کا م اختیار حاصل کیا تھا۔ جرم میں استعمال ہونے والے اسی اکاونٹ کو دوبارہ سلیم مانڈوی والا نے 31ملین روپے مالیت کے منگلا ویو ریسارٹ کے 30 لاکھ حصص کی اپنے ملازم طارق محمود کے نام پر خریداری میں استعمال کیا تھا۔وہی حصص 24ستمبر2020 کو معزز احتساب عدالت اسلام آباد نے منجمد کردیئے ہیں۔ تمام ادائیگیاں سلیم مانڈوی والا کے اپنے دستخطوں سے کی گئی تھیں۔ طارق محمود سلیم مانڈوی والا کا ملازم ہے جس کی کوئی مالی حیثیت نہیں ہے۔ بظاہر ، انھیں سلیم مانڈوی والا کے بے نامی دار کے طور پر سامنے لایا گیا ہے۔سلیم مانڈوی والا کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا تاکہ وہ 18 اکتوبر 2019 کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوں اور بھیجے گئے سوالات کے تناظر میں جرم کے ذریعے وصول ہونے والی رقم کے استعمال کاجواز پیش کریں۔ انہوں نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد سوالنامہ کا جواب دیا جس میں کوئی وضاحت / جواز نہیں ہے۔ اس کے بعد ، اسے جرم کی آمدنی کے استعمال سے متعلق جواب کے لئے 25جون کو ایک بار پھر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا۔ تفتیش کے دوران تعاون کے بجائے ملزم سلیم مانڈوی والا نے بزنس کمیونٹی کے پیچھے خود کو چھپانے کا سہارا لیا۔ مذکورہ بالا معاملے کے دستا ویزی ثبوتوں ،حقائق / حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ایک بار پھر تصدیق ہوئی ہے ، گواہوں کی گواہی سے یہ ناقابل تردید نتیجے سامنے آتاہے کہ سلیم مانڈوی والا جرم کی ایک بڑی رقم کا وصول کنندہ ہے جس کا استعمال انہوں نے اپنے ذاتی فوائد کے لئے کیا ہے۔ اس سے قبل ، اگست 2020 میں سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب کو ایک خط لکھا تھا جس پر کارروائی کی گئی تھی اور اسی تناظر میں انہوں نے 22ستمبر2020 کے خط کے جواب میں جواب دیا تھا۔ مزید برآں ، چیئرمین نیب نے 30 نومبر ، 2020 کو نیب ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی جہاں انہوں نے چیئرمین نیب کو اپنے معاملے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹیرینز کا بہت احترام ہے اور قانون کے مطابق ان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کیس کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور قانون کے مطابق انصاف ہوگا۔ نیب نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ نیب ہمیشہ قانون کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ چونکہ معاملہ عدالت میں ہے۔ نیب مقررہ وقت پر قانون کے مطابق اپنا مقدمہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرے گا۔ نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیب ایک عوام دوست ادارہ ہے جو پارلیمنٹیرینز سمیت ہر ایک کی عزت نفس کو ہمیشہ یقینی بناتا ہے اور قانون کے مطابق کام پر یقین رکھتا ہے۔میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے نیب کے شفاف کام کے خلاف غلط رپورٹنگ کے ذریعے عوام تک اس طرح کا تاثر پہنچانا غیر منصفانہ اور صحافتی اقدار کے خلاف بے۔ نیب کو امید ہے کہ زمہ دارانہ صحافتی اصولوں کی روح کے مطابق نیب سے متعلق کسی بھی خبر کو شائع یا نشر کرنے سے قبل قانون کے مطابق نیب سے حقائق کی تصدیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر