Lahore dead body 1 1

عجمان میں شوہر کی غلطی نے اہلیہ کی جان لےلی

ویب ڈیسک(عجمان ) :عجمان میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کارپارکنگ کے دوران ایک خاتون گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔

بھارتی فیملی معائنے کے لیےہسپتال پہنچی تو کار پارک کرتے ہوئے اہلیہ نے شوہر کی معاونت کی، وہ گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر قطار میں کار پارک کرنے کے لیے اشارے کررہی تھی،اسی اثنا میں شوہر نے غلطی سے ریورس گیئرلگانے کی بجائے ریس دے دی اور کار تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے خاتون کو جا لگی۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

دیوار اور کار کے درمیان 45 سالہ خاتون کچل گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی،موت کی خبرسن کر اہل خانہ اور کمیونٹی کو شدید صدمہ پہنچا۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی شواہد سمیت عینی شاہدین کے بیانات حاصل کیے ہیں۔ اس معاملے میں بھارتی قونصل خانہ بھی پولیس کی معاونت کررہا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے اظہار ہمدری کیا ہے۔