news fffff

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا

19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے لیے پی ڈی ایم آج حکمت عملی طے کرے گی،پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت انکی رہائشگاہ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز بھی شریک ہوں گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ حکومت نے عوام کے پیسے کو استعمال کیا تو میڑو بنائی، ہسپتال بن گئے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے مگر ایک اینٹ تک نہیں لگی۔