Corona 4 1

ملک میں مزید 46 افراد موذی وباء کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار920 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی ہے،ملک میں کورونا 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

این سی او سی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، بلوچستان میں 18 ہزار 612، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔