Rubina Khalid 1280x720 2

نالائق وزیر اعظم ملک اور قوم کو شرمسار کر رہے ہیں، روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور)ترجمان پیپلزپارٹی خیبر پختون خوا سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے ملک کا حشر پشاور بی آر ٹی جیسا کردیا ہے ، سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت دم توڑ رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم تجربات ناقابل برداشت، عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی، علی امین

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم ، نالائق وزیر خارجہ ملک اور قوم کو شرمسار کر رہے ہیں، ملائیشیا میں طیارے کی ضبطی سے ملک اور قوم کی بے عزتی ہے ، عمران نیازی اپنی نالائقی کا اعتراف کرکے اقتدار چھوڑدیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف