آج پھر شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ ہے ،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پھر شکست خوردہ عناصرکا اکٹھ ہے جو اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہےناکامی ، رسوائی اور ہزیمت ان کا مقدر ہے ۔