images 42

الیکشن کمیشن :مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ ,سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ،الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے فنڈز سے متعلق جمع تفصیلات کا جائزہ لیا گیا،فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کے جواب پر اعتراضات سکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھے،ن لیگ پر برطانیہ میں بطور کمپنی اور امریکہ میں ایل ایل سی رجسٹریشن چھپانے کا الزام ہے۔
الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ سے 2014 سے 2016 تک ڈونرز کی مکمل تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم