a 8

صوبائی وزیر خزانہ کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی ترید

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی ترید،تیمور جھگڑا نے کہا کہ بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

صوبائی حکومت پنشن لینے کی انتہائی عمر 70 یا 75 سال مقرر کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پنشن نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحات کا مقصد موجودہ اور آنے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کو محفوظ بنانا ہے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبریں عوامی مفاد میں ہونے والی اصلاحات کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب