1

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزراء سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، صوبائی چیف سیکریٹریز دیگر حکام کی شرکت،کمیٹی نے گندم، چینی اور خوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔

سکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار ایس پی آئی میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انڈے ، ٹماٹر ، آلو ، پیاز اور مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آیا ہے، ہفتے کے دوران 21 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، گندم کی روزانہ صوبوں اور اضلاع میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر خزانہ کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پام آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا، قامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ کم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ چینی کے ذخیروں ، مارکیٹ میں فراہمی کی صورتحال اور صارفین کے لئے ملک بھر میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کریں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کے نظام کو فعال بنانے کے لئے صوبوں کو ضروری مدد فراہم کرے، عام لوگوں کو مناسب قیمتوں پر گندم کے آٹے کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں، صوبائی حکومتیں ملک بھر میں سستی قیمتوں پر بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔