176033 123736 updates

پی ڈی ایم کا احتجاج ، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہےوزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہےکنٹرول روم میں امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی،ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1800 سے زائد پولیس جوان سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنزکر رہے ہیں سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ریلی کے شرکاء کی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا،پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکورٹی انتہائی سخت ،الیکشن کمیشن کا مرکزی راستہ خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن میں سیکورٹی پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان بھی تعینات کر دیے گئے ،ریڈ زون کی طرف انے والے راستے پر پیدل چلنے والوں کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا الیکشن کمیشن کے اندر صرف الیکشن کمیشن کے عملے کو جانے کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:  مروت کینال ٹوچی میں پھنسے نوجوان کو بحفاظت ریکور کرلیا گیا
مزید پڑھیں:  بھارتی دہشتگرد پر حملہ کرنیوالاعامر تانبا قاتلانہ حملے میں زخمی

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد کردی گئی اور ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی پہنچا دئیے گئے ہیں