shah mehmood qureshi 1

بھارت نے پلوامہ ڈرامہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ پاکستان، بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے14 نومبر کو ڈوزئیر میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں ،ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ چشم کشا انکشافات پر مبنی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپگنڈہ مہم شروع کی،ارنب گوسوامی کی "چیٹ "منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہےبھارت نے پلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی،دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت قائم ہے جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہےبین الاقوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائےدنیا جان چکی ہے کہ وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ، ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہےہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں،افغانستان کے اندر اور باہر کچھ عناصر ہیں جو سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں،جب حکومت، فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں وزارتِ خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہیں پھرایسے بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتی ہے
کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالب علموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ ملک کیلئے، ملکی معیشت کیلئے صحیح قدم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتِخابات کیلئے سیکورٹی پلان تیار، انٹرنیٹ سروس بندش کا امکان

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کراچی کے باشعور شہری ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے،پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے وہ پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہے۔استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دیں گے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے،پی ڈی ایم کا بیانیہ، پاکستان کی دشمن قوتوں کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہےپی ڈی ایم، نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانیے کو ہوا دے رہی ہے ۔