l 360967 093209 updates 5

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، طلبا کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات

ویب ڈیسک (پشاور)معاون خصوصی کامران بنگش نے گورنمنٹ کالج پشاور کا دورہ کیا، معاون خصوصی کامران بنگش نے کالج میں کورونا ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ کلاس رومز، ہاسٹل اور کینٹین میں کورونا ایس اوپیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف

دورہ کے موقع پر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، طلبا کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے ۔معاون خصوصی کی گورنمنٹ کالج فیکلٹی ممبران سے ملاقات ہوئی ۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج نے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج کے تاریخی ساکھ کو بحال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، پختون یار خان