8888 5

اداکارعدنان صدیقی نے برطانوی ہائی کمیشنر سے ملاقات کی،تصاویروائرل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکار کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عدنان صدیقی نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ترقی کے اس دور میں مختلف ممالک کے ساتھ ثقافت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔‘

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

اداکار نے لکھا کہ ’برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں اس بارے میں بات چیت کی گئی کہ ہم نے تعلیم، تفریح اور کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات کو نئی تحریک دینی ہے،اُنہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسٹر ٹرنر آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنے ساتھ چائے پینے اور میرے خیالات شیئر کرنے کا موقع دیا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’آپ سے ملاقات کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔’میری خواہش ہے کہ ہماری دوستی ذاتی اور سفارتی طور پر فروغ پائے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عدنان صدیقی اور عمّارہ حکمت کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔
ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں عدنان صدیقی اور عمّارہ حکمت سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔اُنہوں نے کہا کہ ’ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم انگلینڈ اور پاکستان کی دوستی کو پروان چڑھائیں گے۔