5e816bc90f591

ای سی سی کا اہم اجلاس طلب: ٹیکسٹائل پالیسی،نیویارک روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی امور ایجنڈاے کا حصہ

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور و خوض کیا جائے گا.

مشرق نیوز نے ایجنڈہ کی کاپی حاصل کر لی

اجلاس میں نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی،نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا جائے گا،ایکویٹی انویسٹ منٹ ایبراڈ پر پالیسی ڈرافٹ پر بھی غور کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نیشنل ہائی وے کے قرضوں کو حکومتی گرانٹ میں تبدیل کرنے کی سمری پیش کی جائے گی،نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی کی منظوری دی جائے گی،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سکیلنگ آپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

ایف سی بلوچستان ہیڈ کوارٹر کے ہیلی کاپٹرز کے آلات کی خریداری کیلئے 10 ملین کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی.

اسلام آباد ہائی کورٹ کی تین نئی عدالتوں کے قیام کیلئے اضافی فندز کی سمری بھی ایجنڈہ بھی شامل،وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی سمری بھی پیش کی جائے گی، ایک ہزار سٹچنگ صنعتی یونٹس تعمیر کرنے کیلئے ضمنی گرانٹس کی سمری بھی ایجنڈہ کا حصہ،بن قاسم صنعتی پارک کیلئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے منصوبہ کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی،چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  غزہ میں دو مکانات پر اسرائیلی بمباری، 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید