a 9

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کا مالی بحران سنگین. حکومت کا روز ویلٹ ہوٹل کیلئے ایک اور مالی پیکچ دینے کی تیاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد):روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کا مالی بحران سنگین، حکومت کا روز ویلٹ ہوٹل کیلئے ایک اور مالی پیکچ دینے کی تیاری، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا ایک اور پیکچ مانگ لیا، ایوی ایشن ڈویژن کی سمری کل ای سی سی میں پیش کی جائے گی، ایوی ایشن ڈویژن کی اضافی فنڈز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تجویز، کمیٹی میں سیکریٹریز خزانہ, ایوی ایشن اور قانون و انصاف شامل کرنے کی تجویز، ای سی سی نے 2 ستمبر 2020 کو بھی روز ہوٹل کیلئے مالی پیکچ منظور کیا تھا، روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا مالی پیکچ منظور کیا گیا تھا، وزارت خزانہ نے فنڈز کا سود پر بینک سے قرض لیکر انتظام کیا، وزارت خزانہ نے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرض سالانہ 59 لاکھ ڈالرز سود پر لیا، روز ویلٹ ہوٹل مارچ 2020 سے مالی مشکلات سے دوچار ہے، کووڈ 19 کے باعث دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری متاثر ہوئی، حال ہی میں کابینہ میں روز ویلٹ ہوٹل کو زبردستی قبضے میں لینے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، مشیر تجارت رزاق داؤد نے روز ویلٹ ہوٹل کے ہوسٹائل ٹیک اوور کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان