802048 8923325 salman khan updates

فلم ’رادھے‘ عید پر ریلیز ہوگی، سلمان خان

ویب ڈیسک(ممبئی)بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے متعلق انسٹا گرام پر پوسٹ میں کہا کہ ’’بہت معذرت کہ مجھے سنیما مالکان کو یہ بات بتانے میں زیادہ وقت لگا کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور میں اچھی طرح سے واقف ہوں کہ سنیما مالکان اور ایگزیبیٹر کن مالی مسائل سے گزررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں سنیما میں فلم ’رادھے‘ ریلیز کرکے تمام لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں لیکن میں اُن سے یہ اُمید بھی رکھتا ہوں کہ فلم دیکھنے آنے والے شائقین کےلیےاحتیاطی تدابیرکےانتظامات بھی اچھی طرح سے کیے جائیں۔