وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)وزیراعظم عمران خان وانا اور مولے خان سرائے کا دورہ کریں گے دورے کیلئے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ایم پی اے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم عمران خان قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے اس دورے سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی عثمان ڈار،ڈاکٹرثانیہ نشتر اور شہباز گل ہمراہ ھونگے۔